ابنا: شامي فوج کا کہنا ہے کہ جنوبي دمشق کے نواحي علاقوں العظميہ اور داريا ميں لڑائي ختم ہوگئي ہے اور ان علاقوں کو دہشتگردوں سے پوري طرح پاک کرديا گيا ہے-ادھر سرکاري ٹيلي ويژن نے بتاياہے کہ شامي فوج نے حلب شہر کے تال، جديدہ، ميدان فرحات اور سيف الدولہ کے بڑے علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرديا ہے- اس لڑائي ميں درجنوں دہشتگرد ہلاک اورزخمي ہوئے ہيں- شامي فوج نے ان علاقوں سے بھاري مقدار ميں اسلحہ اور گولہ بارود بھي برآمد کيا ہے-يہ ايسي حالت ميں ہے کہ حلب کے عمار اور اعزاز نامي علاقوں ميں شام فوج کے دستوں نے دہشتگردوں کو بھاري نقصان پہنچايا ہے- پريس ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق شامي فوج نے حلب کے عيسائي آبادي والے علاقے الجديدہ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرليا ہے- اس کاروائي کے دوران ايک سو اسي مسلح افراد ہلاک ہوئے ہيں جب کہ تيس کو گرفتار کرليا گيا ہے- گرفتار ہونے والوں ميں مختلف ملکوں کے دہشتگرد بھي شامل ہيں-ايک اور رپورٹ کے مطابق دمشق ميں ايک کار بم کے دھماکے ميں متعدد عام شہري شہيد اور زخمي ہوئے ہيں –
دوسري جانب اطلاعات ہيں کہ شامي شہريوں کي ايک بڑي تعداد نے ترکي اور شام کي سرحد کے قريب واقع حلب شہر ميں مظاہرے کئے اور دہشتگردوں کے خلاف فوجي کاروائي کي حمايت ميں نعرے لگائے-
مظاہروں نے دہشتگردوں کا مکمل صفايا کئے جانے کا مطالبہ کيا-
مظاہرين نے اپنے ہاتھوں ميں صدر بشار اسد کي تصاوير اور قومي پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ فوجي کاروائي کے حق ميں نعرے لگار رہے تھے- مظاہرين شہرکے مرکزي علاقے ميں واقعے الجابري اسکوائر پر جمع ہوئے اور انہوں نے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے فوج کي قربانيوں کو خراج تحسين پيش کيا- شامي فوج نے گزشتہ ايک ہفتے کے دوران اس علاقے ميں دہشتگردوں کے خلاف زبردست کاميابياں حاصل کي ہيں اور صلاح الدين کے علاقے کو آزاد کراليا ہے، جبکہ سيف الدولہ نامي علاقے ميں شامي فوج اور دہشتگردوں کے درميان جھڑپيں بدستور جاري ہيں-
حلب شام کا دوسرا بڑا شہر اور اسکا تجارتي مرکز سمجھا جاتا ہے- حلب کي آبادي پچاس لاکھ افراد پر مشتمل ہے-.......
/169